لاہور(کرائم رپورٹر)اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال اور کرپشن کے الزامات پر ڈی ایس پی سٹی جھنگ عبدالمجید کو معطل کر دیا گیامتعلقہ حکام کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی عبدالمجید کو فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی عبدالمجید کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال اور بدعنوانی سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں، جن کی ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی باقاعدہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے اور تحقیقات کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس ذرائع کے مطابق معطلی کے دوران عبدالمجید کو ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نئے ڈی ایس پی کی تعیناتی تک اضافی چارج عارضی طور پر کسی اور افسر کو سونپا جا سکتا ہے۔متعلقہ حکام نے واضح کیا ہے کہ بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا اور کسی بھی افسر یا اہلکار کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔