یوکرین اور اسکے اتحادی جہاں تک جارہے ہیں انہیں پچھتاوا ہوگا: پیوٹن

 توانائی تنصیبات پر حملوں کی دھمکیوں سے یوکرین امن عمل تباہ کر رہا ہے،توانائی شعبوں کے دفاع کو مزید مضبوط بنانا ناگزیر ہے 
ماسکو(آئی این پی )روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین اور اس کے اتحادی جس حد تک جا رہے ہیں اس پر انہیں پچھتاوا ہوگا۔روسی انٹیلی جنس سروس ایس وی آر سے خطاب میں صدر پیوٹن نے کہا کہ مخالفین جانتے ہیں اگر انہوں نے جوہری عنصر استعمال کیا تو اس کا انجام کیا ہوگا،  روسی توانائی تنصیبات پر حملوں کی دھمکیوں سے یوکرین امن عمل تباہ کر رہا ہے۔روسی صدر کا کہنا ہے کہ روس کے خلاف دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا جس میں یوکرینی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیاں ملوث ہیں۔ صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ توانائی اور دیگر سٹریٹجک شعبوں کے دفاع کو مزید مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔  پیوٹن نے کہا کہ یوکرین توانائی پائپ لائنز، تیل کے ڈپو، ریفائنریز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنا رہا ہے جبکہ روس پر دہشت گردانہ حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیف کی جانب سے ممکنہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوششیں روس کے موقف پر اثر انداز ہوں گی اور اس حوالے سے امریکا کو بھی آگاہ کیا جائے گا