آزاد کشمیر میں ساتواں جدید سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا قیام

آزاد کشمیر میں ساتواں جدید سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا قیام

ایس سی او نے آزاد جموں و کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں جدید سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کر دیا ہے، جو خطے میں ڈیجیٹل انقلاب کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ ٹیکنالوجی پارک آزاد کشمیر میں 50 آئی ٹی مراکز کے قیام کے منصوبے کا حصہ ہے، جس کے تحت ڈڈیال میں ساتواں فعال پارک بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل یہاں 20 فری لانسنگ ہبز بھی کام کر رہے ہیں۔ڈڈیال سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں جدید ترین آئی ٹی سہولتیں، تیز رفتار انٹرنیٹ اور اسٹارٹ اپس کے لیے انکیوبیشن مراکز فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ پارک مقامی آئی ٹی ماہرین، کاروباری افراد اور اسٹارٹ اپس کے لیے ترقی کی راہیں کھولے گا اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ مقامی سافٹ ویئر انجینئر شہزاد علی نے کہا کہ پارک میں کام کرنا ہمارے لیے فری آف کاسٹ ہے اور ہماری ٹیم اس سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے۔

ڈڈیال کے عوام نے ایس سی او کے اس اقدام کو سراہا اور اسے خطے کے نوجوانوں کو عالمی ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ادھر راولاکوٹ میں یوتھ اینڈ میڈیا ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں نوجوانوں، صحافیوں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد ففتھ جنریشن وار، سوشل میڈیا کے اثرات اور ڈِس انفارمیشن پر آگاہی فراہم کرنا تھا۔ مقررین نے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کے پھیلاؤ اور دشمن قوتوں کی جانب سے قومی بیانیے کو کمزور کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء نے حکومتِ آزاد کشمیر اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور مزید ایسے پروگرامز کی خواہش ظاہر کی۔