شکاگو ایئرپورٹ پر حادثہ ٹل گیا، پائلٹ نے خطرہ بھانپ کر طیارہ دوبارہ بلند کر لیا

شکاگو ایئرپورٹ پر حادثہ ٹل گیا، پائلٹ نے خطرہ بھانپ کر طیارہ دوبارہ بلند کر لیا

امریکی شہر شکاگو کے مڈوے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بڑے فضائی حادثے سے بچاؤ کے لیے ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کے پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لینڈنگ روک دی اور طیارے کو دوبارہ فضا میں بلند کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، واقعہ منگل کی صبح پیش آیا جب ایک نجی چھوٹا طیارہ اچانک رن وے پر آ گیا۔ پائلٹ نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے طیارے کو محض 50 فٹ کی اونچائی سے دوبارہ ٹیک آف کر لیا۔ بعد ازاں، طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کر لی۔امریکی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ طیارے میں موجود مسافروں کی تعداد سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب رواں سال امریکا میں کئی فضائی حادثات میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔