نئے منصوبوں میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے فنڈز رکھا جائے گا: حکومت

سرکاری عمارتوں کی تعمیر میں گرین بلڈنگ کوڈز لاگو کئے جائیں گے: آئی ایم ایف وفد کو یقین دہانی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے آئی ایم ایف کو سرکاری عمارتوں کی تعمیر میں گرین بلڈنگ کوڈز لاگو کرنے اور نئے منصوبوں میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے فنڈز رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔آئی ایم ایف سے ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کے حصول کا پلان ہے جس کے لیے پاکستان ا?ئی ہوئی آئی ایم ایف کی تکنیکی ٹیم اور حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مسائل و اقدامات پر بریفنگ دی گئی، ڈیزاسٹر رسک اسٹریٹجی، فضائی اور آبی آلودگی کی روک تھام پر بریفنگ دی گئی، سرکاری عمارتوں کی تعمیر میں گرین بلڈنگ کوڈز لاگو کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔