ماحولیاتی تحفظ کیلئے مہم کا آغاز

 سی بی ڈی کے تعمیراتی علاقوں میں باقاعدگی سے پانی کا چھڑکا ئو کیا جا رہا :سی ای او
لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور میں سموگ تدارک کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب)، صوبے کی اہم ترقیاتی اتھارٹی نے ماحولیات کے تحفظ اور ہوا کے معیار میں بہتری کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ سی بی ڈی پنجاب کے تعمیراتی علاقوں میں باقاعدگی سے پانی کا چھڑکا ئو کیا جا رہا ہے تاکہ دھول کے بادلوں اور ذرات کو کم کیا جا سکے، جس کا مقصد ہوا کے معیار کو بہتر بنانا اور ہوا میں آلودہ عناصر کو کم کرنا ہے۔سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا کہنا ہے کہ لاہور کے مستقبل کے لیے ہمیں آج بامعنی اقدامات کرنے پڑ رہے ہیں۔ یہ شجرکاری مہم ہماری بڑی مہم کا حصہ ہے جو ایک صحت مند، سبز لاہور بنانے کے لیے ہے اور آنے والے سالوں میں سموگ کے خلاف ہماری جنگ میں ایک م ئوثر ذریعہ ثابت ہوگی۔ سی بی ڈی پنجاب ایسے پائیدار انتخاب کے لیے وقف ہے جو ہمارے شہریوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بناتے ہیں۔