سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس لینے کافیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی ٹیکس محتسب نے سولرنیٹ میٹرنگ کے بجلی صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصولی کا فیصلہ جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او)کا فیصلے میں کہنا تھا  تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں بجلی کی سپلائی پر 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کریں، کے الیکٹرک سپلائی کمپنی بھی صارفین سے 18 فیصدسیلزٹیکس وصولی کرے۔وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق بجلی تقسیم کارکمپنیاں سیلز ٹیکس وصولی کے لیے نیٹ میٹرنگ سے متاثر نہ ہوں، تمام سرکاری ڈسکوز صارفین سے قوانین کے مطابق ٹیکس وصولی نہیں ہو رہی