پنجاب میں ریسٹورنٹس اور سروس سیکٹر پر سیلز ٹیکس 8 فیصد کر دیا گیا

ویئر ہائو سز، کولڈ اسٹوریجز سمیت مزید دو شعبوں پر بھی نئی سیلز ٹیکس شرح نافذ کر دی گئی 
لاہور(آئی این پی ) پنجاب میں ریسٹورنٹس اور سروس سیکٹر پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا، اس حوالے سے پنجاب ریوینیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس، کیفے، شادی ہالز اوردیگر سروسز پر سیلز ٹیکس 5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کر دیا جبکہ نئی شرح کا فوری اطلاق شروع کردیا گیا ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے متعدد خدمات پر پہلے سے نافذ 5 فیصد کے بجائے 8 فیصد سیلز ٹیکس کا اطلاق شروع کر دیا ۔نئی شرح کے تحت ریسٹورنٹس میں کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ہونے والی تمام ادائیگیوں پر 8 فیصد پنجاب سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔