دسمبر 2025 کے دوران پاکستان میں سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش میں ملوث 257 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے 34 غیر ملکی تھے۔
غیر ملکیوں میں 30 کا تعلق افغانستان، 2 کا تعلق بنگلہ دیش اور 2 کا تعلق ایران سے ہے۔ باقی گرفتار افراد مختلف صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں: پنجاب سے 142، سندھ سے 12، اور خیبرپختونخوا سے 63۔گرفتار ملزمان کو جیوانی سے پکڑا گیا، اور ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ وہ ایران کے ذریعے دیگر ممالک جانا چاہتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ یہ گرفتاری انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر عبور کرنے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حصہ ہے، اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر اس سلسلے میں کارروائی جاری رکھی گئی ہے۔