میئر لندن صادق خان نے اعلان کیا ہے کہ کنجیشن چارج (ٹریفک فیس) میں بڑی تبدیلیاں نافذ کی جائیں گی، جس کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مکمل رعایت ختم کر دی گئی ہے اور آج سے الیکٹرک گاڑیوں پر بھی کنجیشن چارج لاگو ہوگا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 2 جنوری 2026 سے نیا رعایتی نظام نافذ ہوگا، جس کے تحت آٹو پے میں رجسٹریشن لازمی ہو گی۔ نئے نظام کے تحت:
الیکٹرک کاریں: 25 فیصد رعایت
بڑی الیکٹرک وینز اور گاڑیاں: 50 فیصد رعایت
روزانہ کنجیشن چارج کو 15 پاؤنڈ سے بڑھا کر 18 پاؤنڈ کر دیا گیا ہے، جبکہ دیر سے ادائیگی کی صورت میں یہ چارج 21 پاؤنڈ تک ہوگا۔میئر لندن صادق خان نے کہا کہ ٹریفک کو کم کرنا معیشت کے لیے ناگزیر ہے اور کلینر وہیکل ڈسکاؤنٹ ابتدا ہی سے عارضی تھا۔