صوابی کے علاقے مانیری بالا میں سابقہ دشمنی کی وجہ سے ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق:
طارق نواز نے ایف آئی آر درج کرائی جس میں بتایا کہ وہ اپنے بیٹے اختشام خان کے ہمراہ اپنے سسر زرداد خان کی عیادت کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔ جب وہ مسجد بلال کے قریب پہنچے تو وہاں موجود شاہ فہد اور خضر حیات نے کلاشنکوف سے فائرنگ شروع کر دی۔
واقعے کے نتیجے میں:
22 سالہ اختشام خان موقع پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔طارق نواز معجزانہ طور پر فائرنگ سے محفوظ رہے۔رپورٹ کے مطابق قتل کی وجہ سابقہ دلبدی (دشمنی) بتائی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔