1237ٹریفک حادثات ، 547افراد شدید زخمی

267 حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں
 لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1237ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 547افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔754معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (80فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 704ڈرائیوز،49کم عمرڈرائیور، 455مسافراور150پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ267ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت290متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد94حادثات میں 98متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان 63حادثات میں 60متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1237متاثرین میں 1095مرد اور214خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 273افراد کی اوسط عمر18سال سے کم635افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ401زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1035موٹرسائیکلز،82آٹورکشے،145کاریں،29وین،19مسافر بسیں،31ٹرک اور130دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔