1کروڑ سے زائدمالیت کی منشیات برآمد

اے این ایف نے لاہور،اسلام آباد،پشاورمیں کارروائیوں کے دوران6ملزمان سے 115کلوگرام سے زائدمنشیات برآمدکرلی 
 لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں 6کارروائیاں کرتے ہوئے6 ملزمان کو گرفتار کرکے1 کروڑ سے زائد مالیت کی 115.506 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد میں ریڈ سن کیپیٹل سکوائر B 17 کے قریب دو مختلف کارروائیاںکے دوران دو گاڑیوں میں چھپائی گئی 14.4 کلو افیون ، 70.8 کلو چرس اور 12 کلو آئس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔کالا شاہ کاکو انٹرچینج لاہور کے قریب گاڑی سے  12 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔کراچی میں کوریئر آفس میں پشاور سے بھیجے گئے پارسل سے 10 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ اسلام آباد میں بس سٹاپ کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی،سری نگر ہائی وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے  302 گرام آئس برآمد ہوئی،گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزیدتحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔