پولیس بھرتی،نقل کرنیوالا گروہ گرفتار

ڈیجیٹل ڈیوائس بنانیوالے گروہ کاسرغنہ سابق پولیس اہلکارنکلا، اہلکاراورخاتون سمیت17افراد پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں بھرتی کے لئے آئے امیدوارمقدمات درج کروابیٹھے ڈیجیٹل ڈیوائس کی مددسے نقل کرنیوالاگروہ گرفتار، ڈیجیٹل ڈیوائس بنانیوالے گروہ کاسرغنہ سابق پولیس اہلکارنکلا، سپیشل پروٹیکشن یونٹ نے اہلکاراورخاتون امیدوارسمیت17افراد گرفتارکرلیاملزمان کیخلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کرلیاگیاچنیوٹ پولیس کے سابق اہلکارعلی نے50ہزارسے5لاکھ میں ڈیوائس فروخت کی ڈی آئی جی سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ اہلکارڈیوائس کی مددسے امیدواروں کودوران ٹیسٹ مددفراہم کرتاتھاامیدواروں سیڈیجیٹل ڈیوائسزبرآمد کر کے اہلکارکے گروہ کوگرفتارکیا،گروہ پولیس میں بھرتی کا جھانسہ دیکر امیدواروں سے رقم بٹورتا تھا ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ سمیت دیگریونٹس میں بھرتی سوفیصد میرٹ پر کی جا رہی ہے، چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ خبردار کرتے ہوئے کہا نوجوان نوسربازوں کے جھانسے میں آکر اپنا فیوچر خراب نہ کریں۔