لندن(آئی این پی )برطانوی حکام نے ٹیکس چوری کے معاملے میں ایم کیوایم لندن کے رہنما طارق میر کیخلاف کیس ختم کردیا ۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نے طارق میر کیخلاف کیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے مگر بانی ایم کیو ایم اوردیگرسینئر رہنمائو ں کیخلاف ٹیکس چوری کیس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے طارق میر نے کہا کہ برطانوی محکمہ ٹیکس کو تقریباً 1.5ملین پائو نڈ ادا کرنے کا ذمہ دار نہیں ہوں۔دوسری جانب بانی ایم کیو ایم نے ایک جائیداد پرچارجنگ آرڈرکوچیلنج کرتے ہوئے کہا کہ جائیداد پارٹی کی امانت ہے اس میں میرا کوئی مفاد نہیں۔