ٹوکیو (آئی این پی )جاپان میں30سال تک بس چلانے والے ڈرائیور کی ایک غلطی نے اسے 84ہزار ڈالر کے ریٹائرمنٹ پیکیج سے محروم کردیا۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق ڈرائیور مسافر بس کے کرایوں میں 7ڈالر چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد اپنا 84ہزار ڈالر کا ریٹائرمنٹ پیکیج کھو بیٹھا۔یہ واقعہ 2022میں پیش آیا تھا جب کیوٹو میونسپل ٹرانسپورٹیشن بیورو کے اراکین نے جاپانی شہر کے ایک بس ڈرائیور کو فوٹیج میں معیاری طریقہ کار کے مطابق کرایہ پروسیسنگ مشین میں ڈالنے کے بجائے ایک ہزار ین کا بل جیب میں ڈالتے ہوئے دیکھا۔ جس کے بعد اسے نوکری سے نکال دیا گیا اور اس کا 12 ملین ین سے زیادہ کا ریٹائرمنٹ فنڈ منسوخ کر دیا گیا۔اپنی 12ملین ین پنشن سے محروم ہونے کے بعد بس ڈرائیور نے مقدمہ کیا جس کا فیصلہ رواں ماہ کے ابتدائی دنوں میں آیا جس کے مطابق مذکورہ بس ڈرائیور کیس ہار گیا۔