دریائے سندھ میں ہمارا پانی یا ان کا خون بہے گا: بلاول کا بھارت کو جواب

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا‘ بھارت سن لے سندھو ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  نے بھارت کو جواب دیتے ہوئے کہا  ہے دریائے سندھ ہمارا ہے، اس میں ہمارا پانی بہے گا یا ان کا خون۔انہوںنے سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا  ہم نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی۔ بھارت نے پاکستان پر الزامات لگائے ، اپنی عوام کو بے وقوف بنایا۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت سن لے سندھو ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا۔پاکستان کے عوام بہادر لوگ ہیں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا   پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے طے کرلیا ہے  نئی کینال عوام کی مرضی کے بغیر نہیں بنے گی، تمام صوبوں کی رضا مندی کے بغیر کینال نہیں بن سکتیں، طے ہوگیا ہے آپ کی مرضی کے بغیرکوئی نئی نہر نہیں بنے گی۔انہوں نے کہا   نے 1 مئی کو میر پور خاص میں جلسہ کیا جائے گا