مارکو جینسن کا شاندار کیچ، دیکھنے والے دنگ رہ گئے

مارکو جینسن کا شاندار کیچ، دیکھنے والے دنگ رہ گئے

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 67 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم میچ کے دوران جنوبی افریقی آل راؤنڈر مارکو جینسن نے اپنی شاندار فیلڈنگ سے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

37ویں اوور کی دوسری گیند پر آسٹریلوی بیٹر میٹ رینشا نے جیرالڈ کوئٹزے کی گیند پر ڈیپ مڈ وکٹ کی جانب زوردار پل شاٹ کھیلا۔ گیند باؤنڈری کی جانب جاتی دکھائی دے رہی تھی، تاہم مارکو جینسن نے دائیں جانب تیزی سے دوڑ لگائی اور آخری لمحے میں ڈائیو لگاتے ہوئے زمین سے چند انچ اوپر ایک ہاتھ سے ناقابلِ یقین کیچ مکمل کرلیا۔شاندار کیچ کے نتیجے میں میٹ رینشا کی اننگز کا خاتمہ ہوا۔ وہ 49 گیندوں پر 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس میں 6 چوکے شامل تھے۔مارکو جینسن نے اس میچ میں بیٹنگ کے ساتھ فیلڈنگ میں بھی اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔