سونے کی عالمی اور ملکی مارکیٹ میں آج نمایاں کمی

سونے کی عالمی اور ملکی مارکیٹ میں آج نمایاں کمی

ویب ڈیسک: عالمی اور ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج کمی دیکھی گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کی کمی سے 3,750 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اس کمی کے بعد پاکستان کی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ متاثر ہوئے۔ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 2,000 روپے کی کمی سے 3,96,800 روپے پر پہنچ گئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1,714 روپے گھٹ کر 3,40,192 روپے ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث ملکی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں، اور سرمایہ کار اس کمی کو خریداری کے موقع کے طور پر دیکھ سکتے ہیں۔سونے کے نرخ میں کمی کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈالر کی مضبوطی اور عالمی معیشت کے حوالے سے سرمایہ کاروں کے رویے کو قرار دیا جا رہا ہے۔