چین کے صوبے گوئیژو میں تین سال کی محنت کے بعد دنیا کا سب سے بلند پل، جیانگ گرینڈ کینین برج، مکمل کرلیا گیا ہے۔
پل کی بلندی دریا کے اوپر 625 میٹر ہے جبکہ کل لمبائی 2,890 میٹر ہے، جو اسپین کے سب سے بلند پل کا ریکارڈ توڑ دیتا ہے۔اس پل کی تعمیر پر تقریباً 283 ملین ڈالر لاگت آئی ہے اور یہ امریکہ کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے بھی اونچا ہے۔ 28 ستمبر سے یہ پل عوامی ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا اور پہاڑی علاقے میں سب سے بڑا اسپین پل ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرے گا۔