ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کی ٹیم ملزم راشد کو ریکوری کے لیے نشتر کالونی لے گئی تھی، جہاں اس کے ساتھیوں نے حملہ کر کے اسے چھڑانے کی کوشش کی۔ اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ملزم راشد موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقے میں ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔