بھارت، آشرم میں 17 خواتین کو ہراساں کرنے والا بابا فرار

سوامی بابا نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے والی طالبات کے ساتھ بدسلوکی کی
 بدزبانی ، نازیبا پیغامات ،جسمانی طور پر ناموزوں چیزیں کرتے تھے:طالبات
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی دارلحکومت نئی دہلی کے معروف آشرم سری شاردا انسٹی ٹیوٹ آف انڈین مینجمنٹ جو ویسنت کنج کے پوش علاقے میں واقع ہے کے ڈائریکٹر سوامی چیتنیا نندا سرسوتی پر17 خواتین طالبات نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ معروف سری شاردا انسٹی ٹیوٹ آف انڈین مینجمنٹ کے ایک سینئر عہدیدار کے بارے میں سامنے آیا ہے۔سوامی بابا نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے والی طالبات کے ساتھ پوسٹ گریجویٹ مینجمنٹ ڈپلومہ کورسز کے دوران بدسلوکی کی، اور اس میں اکثر خواتین اساتذہ اور انتظامیہ کے افراد بھی ملوث پائے گئے جنہوں نے طالبات پر ان کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے  دبا ئوڈالا۔پولیس کے مطابق، 32 طالبات میں سے 17 خواتین نے بابا کے خلاف گواہی دی، جنہوں نے الزام لگایا کہ وہ ان کے ساتھ بدزبانی کرتے، نازیبا پیغامات بھیجتے، اور جسمانی طور پر ناموزوں چیزیں کرتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ وارڈنوں نے ان طالبات کو بابا سے ملوانا شروع کیا تھا، جو بعد میں ان کے ساتھ غلط سلوک کرنے لگا