بناولنٹ فنڈ پالیسی میں تبدیلی گریڈایک سے 10 تک ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر 5 لاکھ ملیں گے

گریڈ 10سے16 تک ریٹائرمنٹ پر 10 لاکھ اور گریڈ 16سے آگے ریٹائرمنٹ پر15 لاکھ روپے ملیں گے:حکام کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ
قائمہ کمیٹی نے نئی پالیسی کے مالی اثرات کی جانچ کیلئے  بناولنٹ فنڈ کو 90 دنوں کی مہلت دے دی‘ سیلاب زدگان  کیلئے   ریلیف کے حوالے سے بریفنگ  طلب
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت نے بناولنٹ فنڈکے تحت سرکاری ملازمین کے لئے ادائیگیوں کی پالیسی میں تبدیلی کافیصلہ کرلیا۔ یہ بات  بناولنٹ فنڈ   حکام نے  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ  کو بتائی ۔قائمہ کمیٹی  کا اجلاس ملک ابراراحمدکی زیرِصدارت منعقد ہوا  ۔حکام بناولنٹ فنڈ  نے بتایا کہ گریڈایک سے 10 تک سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر 5  لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے، گریڈ 10سے16 تک ریٹائرمنٹ پر 10 لاکھ اور گریڈ 16سے آگے ریٹائرمنٹ پر15 لاکھ روپے ملیں گے۔حکام بناولنٹ فنڈ نے بتایا کہ بناولنٹ فنڈ نینئی پالیسی کے مالی اثرات جانچنے کے لئے  فرم ہائرکرلی ہے اور ٹائم لائن ہمیں وہ فرم فراہم کریگی۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں موجود پی پی رکن آغارفیع اللہ نے کہا کہ وفاقی حکومت افسران کی ریٹائرمنٹ کے بعدان کے مرنیکاانتظارکرتی ہے۔ قائمہ کمیٹی نے نئی پالیسی کے مالی اثرات کی جانچ کے لئے  بناولنٹ فنڈ کو 90 دنوں کی مہلت دے دی۔اجلاس میں وزیراعظم کی طرف سے سیلاب زدگان  کیلئے   ریلیف کے حوالے سے بریفنگ بھی طلب کی گئی