اسلام آباد(آئی این پی )محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں سموگ بارے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک میں سموگ کی سطح میں اضافہ متوقع ہے، خشک موسمیاتی صورتحال سموگ کے لئے سازگار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سموگ کی موٹی تہہ مشرقی پنجاب کے علاقوں پر چھائی رہنے کا امکان ہے، بڑے شہروں میں تشویشناک حد تک سموگ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔