بیوپاری کی 22 سالہ بیٹی دوسری بار اغوا

چیچہ وطنی( خصوصی رپورٹ)بیوپاری کی 22 سالہ بیٹی دوسری بار اغواکرلی گئی۔ رائے ہسپتال چیچہ وطنی سے محمد اصغر بیوپاری کی بیٹی کو محمد سہیل اور نامعلوم ملزم اغوا کرکے لے گئے۔ اس سے قبل بھی ملزم محمد سہیل نے (م، بی بی)کو اغوا کیا تھا جس کا مقدمہ درج ہوا اور لڑکی بازیاب ہوگئی تھی۔ پولیس نیمغویہ کے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔