جیل کمپلیکس بنانے کا کام شروع

کوٹ لکھپت کے قریب 90 ایکڑ پرجیل کمپلیکس کیلئے ایک ارب کے فنڈ جاری، 10 ہزار قیدی رکھنے کی گنجائش ہو گی 
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہورمیں گنجان آباد جیلوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے جیل کمپلیکس بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ،حکومت نے اراضی الاٹ کر دی۔ کوٹ لکھپت کے قریب جیل کمپلیکس بنانے کیلئے محکمہ جیل خانہ جات کو 90 ایکڑ اراضی الاٹ کرکے حکومت نے ایک ارب روپے کے فنڈ جاری کر دئیے ،جیل کمپلیکس میں 10 ہزار قیدی رکھنے کی گنجائش ہو گی۔لاہور کی دونوں جیلوں کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل میں 4 ہزار قیدی رکھنے کی گنجائش ہے لیکن وہاں 12 ہزار قیدی موجو د ہیں۔ گنجان آباد جیلوں میں قیدیوں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ گنجان آباد جیلوں کے مسائل حل کرنے کیلئے جیل کمپلیکس کاتعمیراتی کام جلدشروع کرایا جائے گا۔