لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے جوئے کی ایپلی کیشنز کی پروموشن کے مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کرلی اورملزم کو 10 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ جسٹس شہرام سرور چودھری نے یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ یوٹیوبر ڈکی بھائی کونیشنل سائبر کرائم این سی سی آئی اے نے اگست 2025میں لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا تھا ، ڈکی بھائی پر جوئے کی ا یپلی کیشنز کی پروموشن کا الزام عائد ہے۔ضلع کچہری اور سیشن عدالت نے ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت خارج کر دی تھی، مقدمے میں نامزد دیگر شریک ملزموں کی ضمانت پہلے ہی منظور ہو چکی ہے۔