دبئی میں مفت گرم کھانے کی سمارٹ مشینیں نصب

دبئی میں مفت گرم کھانے کی سمارٹ مشینیں نصب

 دبئی کی سڑکوں پر مفت گرم کھانا فراہم کرنے والی جدید مشینیں نصب کر دی گئی ہیں۔

یہ اقدام دبئی کے اوقاف فاؤنڈیشن کے زیر انتظام چلنے والے منصوبے خبز السبیل کا حصہ ہے، جس کے تحت ضرورت مندوں کو سمارٹ مشینوں کے ذریعے تازہ اور گرم کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔مشینیں نہ صرف جدید ڈیزائن کی حامل ہیں بلکہ ان میں صارفین کے لیے آسان استعمال کے لیے ڈیجیٹل اسکرین بھی نصب ہے۔ مزید برآں، ان میں کھانے کی تازگی کو برقرار رکھنے کے لیے کولنگ سسٹم شامل ہے تاکہ کھانے کی معیار برقرار رہے۔ صارفین کے لیے ایک سمارٹ شناختی نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت ہر شخص روزانہ ایک کھانا حاصل کر سکتا ہے، تاکہ تقسیم میں انصاف برقرار رہے اور زیادہ سے زیادہ ضرورت مند اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

اوقاف دبئی کے سیکرٹری جنرل علی المطوع کا کہنا ہے کہ یہ مشینیں دبئی کی مختلف مساجد کے قریب نصب کی گئی ہیں، اور آنے والے دنوں میں ضرورت کے مطابق ان کی تعداد مزید بڑھائی جائے گی۔ ان کا مقصد وقف نظام کو جدید اور پائیدار بنانا ہے تاکہ امداد باوقار اور آسان طریقے سے مستحقین تک پہنچائی جا سکے۔