لاہور (آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر حکومتی پابندی کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے وفاقی حکومت کو قانون سازی کی ہدایت کردی۔دوران سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا ریمارکس دئییکہ انٹرنیت کی سست روی کا معاملہ دیکھنا پڑے گا، یہ قومی معاملہ ہے اس کو حل ہونا چاہئیے، اس معاملے کو قانونی پشت پناہی حاصل ہونی چاہئیے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ انٹرنیٹ میں بہتری لانے سے حکومت کو ہی فائدہ ہوگا۔