(ن لیگ سب سے بڑ ی جماعت بن گئی)یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، جب عوام ساتھ ہوں تو بائیکاٹ نہیں کرتے مریم نواز

دھاندلی کے نتیجے میں ہار بھی جائیں تو بائیکاٹ کے بجائے دھاندلی بے نقاب کرنی چاہئے، مقبولیت کے دعوے زمین بوس ہوگئے،قیدی نمبر 804 کو گھر میں گھس کر شکست دی
مسلم لیگ ن نے بیانیے پر نہیں کارکردگی پر ضمنی الیکشن جیتا، آج نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ جج جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے،:وزیر اعلی کا وزراء  اور سیکرٹریوں کے اجلاس سے خطاب 
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے  جب عوام ساتھ ہوں تو الیکشن کا کسی صورت بائیکاٹ نہیں کرتے، دھاندلی کے نتیجے میں ہار بھی جائیں تو بائیکاٹ کے بجائے دھاندلی بے نقاب کرنی چاہئے،مسلم لیگ ن نے بیانیے پر نہیں کارکردگی پر ضمنی الیکشن جیتا،قیدی نمبر 804 کو گھر میں گھس کر شکست دی،   آج نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ ججز جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے۔ صوبائی وزرا اور سیکرٹریوں کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہمنی الیکشن میں کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں، مسلم لیگ ن نے 2024 کے الیکشن میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں، ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو تاریخی کامیابی ملی۔انہوں نے کہا  کبھی اتنی منافقت نہیں دیکھی کہ ہارگئے توبائیکاٹ تھا، جب دھاندلی ہوتی ہے تودنیا دیکھتی ہے، یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پرفارمنس سے بہتر کوئی بیانیہ ہوہی نہیں سکتا، پی ٹی آئی دور میں پوری ریاست کی مشینری ن لیگ کے خلاف تھی،  پی ٹی آئی نے پنجاب میں بائیکاٹ کیا اورخیبرپختونخوا میں الیکشن میں حصہ لیا، ان کو خیبرپختونخوا میں سے بھی عبرتناک شکست ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے قیدی نمبر804کے نام پر الیکشن لڑا لیکن شکست ہوئی، ضمنی الیکشن میں مقبولیت کے دعوے زمین بوس ہوگئے، ضمنی الیکشن میں جیت نوازشریف کے نام کرتی ہوں، ضمنی الیکشن میں جیت پنجاب اورخیبرپختونخوا کے عوام کے نام کرتی ہوں۔دریں اثناء   قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن 132 ارکان کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی ، جسکے بعد اتحادی  جماعتوں پر  انحصار ختم ہو گیا ۔  پیپلز پارٹی کے 74 ارکان کے بغیر حکمران اتحاد کے ارکان کی تعداد 170 ہو گئی۔ مسلم لیگ ن 132، ایم کیو ایم 22، مسلم لیگ ق 5، استحکام پاکستان پارٹی 4، مسلم لیگ ضیا نیشنل پارٹی اور باپ پارٹی کا ایک ایک رکن جبکہ چار آزاد ارکان بھی حکمران اتحاد میں شامل ہیں