پیسوں کیلئے دوست کا قتل

عبداللہ نے ساتھیوں کے ہمراہ احسن سلیم کو اغوا کیا،پیسے لینے کے باوجود گولی مار دی،ایک ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ میں پیسوں کی لالچ پر دوستوں نے اغوا ء کرکے اپنے دوست کو مبینہ طور پر قتل کر ڈالا بتایا گیا ہے کہ گلبرگ میں پیسوں کی لالچ پر ملزم عبداللہ شاہد نے اپنے دوستوں کے ہمراہ 29سالہ احسن سلیم کو اغواء کرلیا ذرائع پولیس کے مطابق ملزمان نے رہائی کے بدلے اہلخانہ سے پیسوں کا مطالبہ کیاپیسوں کی ادائگی کے باوجود ملزمان نے نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیاقتل کرنے کے بعد نوجوان کی لاش کو نہر میں پھینک دیامقتول احسن کے بھائی اویس سلیم کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج ہے پولیس نے نہر سے لاش کو برآمد کرکے مردہ خانے میں منتقل کردیا پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ایک ملزم کوگرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔