شہباز نے اینٹوں کے وار کرکے اپنی 31 سالہ بیوی طاہرہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا،مزید تفتیش جاری
لاہور (کرائم رپورٹر) سندر کے علاقے مراکہ گاؤں میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شہباز نے اینٹوں کے وار کرکے اپنی 31 سالہ بیوی طاہرہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔قتل کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر ڈویژن عبداللہ عمران چیمہ، ایس ایچ او سندر زاہد محمود اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہباز کو گرفتار کرلیا جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہیپولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل کرکے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کر لی