عسکری 9 کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 نوجوان جاں بحق

عسکری 9 کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 نوجوان جاں بحق

لاہور میں عسکری 9 کالونی کے سامنے خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے درمیان آمنے سامنے تصادم کے باعث پیش آیا، جبکہ ابتدائی تحقیقات میں تیز رفتاری کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔حادثے میں دونوں موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت جنید شفیق، رہائشی علی پارک لاہور، اور دانیال سجاد، رہائشی منظور کالونی کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں اور موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔دوسری جانب چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ٹریفک سے فوری رپورٹ طلب کرلی، جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔