ہیپاٹائٹس ای کے خلاف نئی دوا موثر ہونے کا امکان

برلن (آئی این پی) حالیہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی کے لیے کلینیکل ٹرائلز میں زیرِ آزمائش ایک دوا ہیپاٹائٹس ای وائرس کے خلاف بھی موثر ثابت ہو سکتی ہے۔یہ نتائج معروف طبی جریدے گٹ میں شائع ہوئے، جنہیں ماہرین صحت نے وائرل ہیپاٹائٹس کے خلاف جدوجہد میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔ہیپاٹائٹس ای دنیا بھر میں ہر سال تقریبا 70 ہزار اموات کا سبب بنتا ہے۔ یہ جگر کا مہلک انفیکشن ہے، اب تک نہ تو اس کی کوئی منظور شدہ ویکسین موجود ہے اور نہ ہی کوئی مخصوص علاج۔ تاہم محققین کا کہنا ہے کہ اب اس حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔یہ تحقیق جرمنی کے شہروں بوخوم  اور ہائیڈلبرگ کے ساتھ ساتھ بیجنگ میں موجود سائنس دانوں کی مشترکہ ٹیم نے انجام دی