تحفظ مزدور مہم تحریک شروع کرنے کا اعلان

لاہور( کرائم رپورٹر) صنعتی مزدور اتحاد پاکستان نے تحفظ مزدور مہم تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز صنعتی مزدور اتحاد پاکستان اور یونی لائزن کونسل پاکستان کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حکومت پنجاب اور صنعتی ادارے سے مطالبہ کیا گیا کہ آصف جٹ مرحوم کے لواحقین کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے حقوق فراہم کئے جائیں۔