لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس کے خلاف وکلاء کی ہڑتال اور عدالتوں کی بندش کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ تمام عدالتوں میں معمول کے مطابق کام جاری ہے اور عدالتی کارروائیوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس اور وکلاء برادری کے درمیان کسی قسم کا کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ گزشتہ روز پیدا ہونے والا معاملہ باہمی گفت و شنید سے خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ہے۔لاہور پولیس قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح متحرک اور الرٹ ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی عدالتوں میں پیشی بھی معمول کے مطابق جاری ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ وکلاء برادری قانون کی پاسداری کے لیے ہمیشہ پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ بے بنیاد خبروں پر کان نہ دھریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔