خساروں کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے:علی پرویز ملک

حکومت مہنگائی کے طوفان سے نکلتی  دکھائی دے رہی ہے، چند ہفتوں میں بجلی سستی ہوگی
بنگلہ دیش، سری لنکا اور بھارت کی نسبت پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں کم ہیں:وفاقی وزیرپٹرولیم
اسلام آباد(آئی ا ین پی ) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے  خساروں کی ذمہ دار ماضی کی پی ٹی آئی حکومت ہے، موجودہ حکومت مہنگائی کے طوفان سے نکلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ایک انٹرویو میں   انہوں نے کہا کہ  ٹیکس کی شکل میں مہنگائی کا طوفان عوام پر گرتا ہے جس پر قابو پانے کے لئے ہمیں اپنے خساروں پر قابو پاتے ہوئے معیشت کو مکمل ذمہ داری سے چلانا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی ترقی کے راستے میں بہت بڑی رکاوٹ بن کر کھڑی ہے، اگر بجلی کی قیمتوں کو کم کرنا ہے تو کہیں سے وسائل تو اکٹھا کرنا ہوں گے۔علی پرویز ملک نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کے ذریعے اضافی وسائل حاصل کیے گئے، پی ٹی آئی حکومت گری تو پٹرول کی قیمت330روپے لیٹر تک پہنچ گئی تھی، شہبازشریف حکومت پٹرول کی قیمت250 روپے لیٹر تک لے کر آگئی ہے۔انہوں نے  کہا کہ بنگلادیش، سری لنکا اور بھارت کی نسبت پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں کم ہیں