شیرا کوٹ میں منصور سے 3لاکھ 90ہزار ،جنوبی چھاونی میں عبداللہ سے 3لاکھ75ہزار روپے لوٹ لئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ میں منصور سے 3لاکھ 90ہزار روپے اور موبائل فون, جنوبی چھاونی میں عبداللہ سے 3لاکھ75ہزار روپے اور موبائل فون, شالیمار میں ساجد سے 3لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون,لیاقت آباد میں بختیار سے 3لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں شہزاد سے 3لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ شادمان اور گرین ٹاون سے گاڑیاں جبکہ مستی گیٹ ہڈیارہ اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔