ججوں کو جدید تنازعات کے حل کے اوزار سے لیس کرنا ہو گا :جسٹس میاں گل حسن

اے ڈی آر نظام  عدالتی کارکردگی بہتر بنانے اور عوام کے اعتماد میں اضافے کے لئے ناگزیر ہے
 اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ آف پاکستان نے بین الاقوامی عدالتی تعاون اور عدالتی مہارت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ ایگزیکٹو جوڈیشل ٹریننگ پروگرام میں فعال شرکت کی۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی نمائندگی معز جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بطور ریسورس پرسن شرکت کی۔ انہوں  نے متبادل تنازعات کے حل کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظام انصاف تک رسائی کو وسیع کرنے، عدالتی کارکردگی بہتر بنانے اور عوام کے اعتماد میں اضافے کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی تجربات اور پاکستان میں ADR کے ارتقا پذیر فریم ورک کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا کہ ججز کو جدید تنازعات کے حل کے اوزار سے لیس کرنا ہو گا تاکہ بروقت، مؤثر اور عوام دوست انصاف یقینی بنایا جا سکے۔