راجہ بشارت گرفتاری و رہائی

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا۔راجہ بشارت اپنے وکیل عبدالرازق خان کے ہمراہ الیکشن پٹیشن کی سماعت کیلئے الیکشن ٹریبونل این اے 55 کیس میں پیش ہوئے ، ٹریبونل سے باہر نکلتے ہی پولیس نے ان کو حراست میں لے کر گاڑی سمیت تھانہ نیوٹاوٓن منتقل کر دیا۔ بشارت نے کہا کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں،بعد ازاں وکیل نے بتایا کہ بشارت کو رہا کر دیا گیا ہے۔