عمر ایوب،راجہ بشارت ‘احمد چٹھہ‘ملک عظیم کی رہا ئی کاحکم

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت  کا  پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت کے باوجود گرفتاریوں پر برہمی کا اظہار  
 راولپنڈی(آئی این پی )انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردی کے مقدمات میں گرفتار  عمر ایوب اور راجہ بشارت سمیت  دیگرپی ٹی آئی رہنمائوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔پی ٹی آئی رہنمائوں عمرایوب ، راجہ بشارت اور احمد چٹھہ کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے مقدمات پر سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے بابر اعوان سمیت دیگر وکلا عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر پی ٹی آئی رہنماں کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت ہونے کے باوجود کیوں گرفتار کیا۔بعدازاں عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب، سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت، راجہ ماجد، احمد چٹھہ اور ملک عظیم کو  رہا کرنے کا حکم دے دیا۔