اسلام آباد(آئی این پی )سابق وزیر قانون پنجاب اور رہنما پی ٹی آئی محمد بشارت راجہ کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔راجہ بشارت اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ الیکشن پیٹشن کی سماعت کے لئے الیکشن ٹریبونل میں پیش تھے، ٹریبونل سے باہر نکلتے پی پولیس نے ان کی گاڑی کا گھیرا ئوکرلیا۔پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد کے تھانہ نیو ٹائون منتقل کردیا گیا، راجہ بشارت راولپنڈی الیکشن ٹریبیونل میں NA55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے۔راجا بشارت نے کہا کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔ان کیوکیل سردار عبد الرازق نے کہا کہ راجہ بشارت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، ہم نے پولیس کو تمام ضمانت نامے دکھائے مگر پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس نے عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ راجہ بشارت کو ضمانت نامے پیش کرنے پر رہا کر دیا