ویب ڈیسک: فیصل آباد میں چکن کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا ہے۔
فیصل آباد میں چکن کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد مرغی کا گوشت 577 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی، فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 10 روپے کی کمی آئی ہے۔ اب زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 384 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 398 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمت میں کمی کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ لاہور میں مرغی کا گوشت 595 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے، جب کہ زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 397 روپے اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو ہے۔ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 391 روپے جبکہ پرچون ریٹ 405 روپے فی کلو پر برقرار ہے، جبکہ انڈوں کی قیمت فی درجن 225 روپے پر مستحکم ہے۔لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت 239 روپے ہے، جو کہ ابھی تک سرکاری نرخنامے کے مطابق برقرار ہے۔