پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کے چیئرمین بی او ڈی کے نئے دفتر کا افتتاح

لاہور ( کرائم رپورٹر  )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کا دورہ کیا۔ایم ڈی  جواد اکرم نے  گلدستہ پیش کرکے  استقبال کیا۔صوبائی وزیر  نے پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور چیئرمین بی او ڈی کے نئے دفتر کا افتتاح بھی کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر نئے منظور شدہ قرضوں  کے چیک بھی تقسیم کئے۔