پنجاب :خواتین سے متعلق جرائم کیاڑھائی لاکھ کیس رپورٹ

2لاکھ 23ہزار 302کیسز حل، 29ہزار 253ایف آئی آرز درج ہوئیں
گھریلو لڑائیوں کے ایک لاکھ 19ہزار 543کیسز میں 518ملزم گرفتار 
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں جرائم کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ،خواتین کیساتھ جرائم بھی بڑھ گئے، ڈیش بورڈ کی رپورٹ نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا، ایک سال کے دوران خواتین کے متعلق جرائم کے 2 لاکھ 55ہزار 612 کیس رپورٹ ہوئے ، 2لاکھ 23ہزار 302کیسز حل کردئیے گئے،29253 ایف آئی آرز درج ہوئیں، موٹرویز پر 1ہزار 345، ہائی وے پٹرولنگ میں 637 خواتین نے کیسز درج کروائے،سائبر کرائم سے متعلق 9ہزار 420خواتین کی جانب سے شکایات درج کروائی گئیں، ایک سال کے دوران بچوں اور ودیگر کے اغواء￿  کے 4ہزار 640 کیس رپورٹ ہوئے، ایک سال کے دوران 3ہزار 573 بچوں کے اغوا کی شکایات موصول ہوئیں، زیادتی اور دیگر شکایات کے 3ہزار 671 کیسز رپورٹ ہوئے، 2ہزار 426ریپ کیس رپورٹ ہوئے، 518ملزم گرفتار ہوئے ، عدالتوں میں 649چالان جمع کروائے گئے ہیں، گھریلو لڑائیوں کے 1 لاکھ 19ہزار 543کیس رپورٹ ہوئے ، 2500ملزم گرفتار ہوئے جبکہ گھریلو لڑائیوں کے کیسز میں 10ہزار 172مقدمات درج ہوئے ،1لاکھ 8ہزار 695 صلح صفائی سے حل کروانے کا پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اقتدار میں آتے ہی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن بنائے تھے یکم اپریل 2024سے لیکر 21 جنوری 2025 تک کے اعدادوشمار پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں۔