آسکر ایوارڈ 2025 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

آسکر ایوارڈ 2025 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

ویب ڈیسک: آسکرز ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان، ’’Emilia Perez‘‘ نے 13 نامزدگیاں حاصل کیں

آسکرز ایوارڈ کی 97 ویں تقریب کے لیے نامزدگیاں جاری کردی گئیں۔ نیٹ فلکس کی ہسپانوی زبان کی فلم ’’Emilia Perez‘‘ نے سب سے زیادہ 13 نامزدگیاں حاصل کیں، جبکہ ’’The Brutalist‘‘ اور ’’Wicked‘‘ نے 10،10 نامزدگیاں حاصل کیں۔ تینوں فلمیں بہترین فلم کے ٹائٹل کے لیے مقابلہ کریں گی۔بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے ’’Emilia Perez‘‘ کی اسٹار کارلا سوفیا سمیت دیگر نامزدگیاں بھی کی گئیں، جب کہ ڈیمی مور نے پہلی بار آسکر نامزدگی حاصل کی۔ بہترین اداکار کے لیے ایڈرین بروڈی، تمیتھی شیلیمے، کولمین ڈومنگو، رالف فائنز اور سیبیسٹین اسٹین سمیت متعدد فنکاروں کو نامزد کیا گیا۔اس سال کے آسکر ایوارڈز کی تقریب 2 مارچ 2025 کو منعقد ہوگی، جسے لاس اینجلس میں جنگلات کی آگ کی وجہ سے دو بار ملتوی کیا گیا تھا۔