حکومت کے پاس کچھ بھی نہیں ، اصل کھلاڑی اسٹیبلشمنٹ: عاطف خان

حکومت نے مذاکرات کے نام پر صرف وقت ضائع کیا ، اڈیالہ میں بیٹھے قیدی سے این آر او مانگ رہی ہے
اسلام آباد(آئی این پی) پی ٹی آئی رہنما و ممبر قومی اسمبلی عاطف خان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس کچھ بھی نہیں ، اصل کھلاڑی اسٹیبلشمنٹ ہے ۔حکومت نے مذاکرات کے نام پر صرف وقت ضائع کیا ہے۔وہ جمعہ کوپارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات صرف ایک ڈھونگ تھا، عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے میں سنجیدہ نہیں ہے لہٰذا ان مذاکرات کو ختم سمجھا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اڈیالہ میں بیٹھے قیدی سے این آر او مانگ رہی ہے، حکومت صرف اپوزیشن کو مصروف رکھنا چاہتی تھی، وہ جوڈیشل کمیشن اس لیے نہیں بنانا چاہتی کیوں کہ وہ بے نقاب ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر غاصبوں کے خلاف ایک جنگ شروع ہو چکی ہے۔