پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

    لاہور(یواین پی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد آج  صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔ پینل آف چیئر پرسن سمیع اللہ خان نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا اجلاس پہلے روز ہی کورم کی وجہ سے بغیر کسی کارروائی کے بدھ کے روز تک ملتوی کر دیا تھا۔