بھارتی وزیراعظم آج اسرائیل کا دو روزہ دورہ کریں گے

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج  سے اسرائیل کے دو روزہ دورے کا آغاز کریں گے جس کے دوران فوربز کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان اہم دفاعی معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا اسرائیل کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔فوربز انڈیا کے مطابق انڈیا اسرائیل کے ساتھ مجموعی طور پر 8.6 بلین ڈالر کے دفاعی معاہدے کرنے جا رہا ہے جن کے تحت سپائس 1000 پرسیژن گائیڈڈ بم، ہوا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل، بیلسٹک میزائل اور آئس بریکر میزائل سسٹم خریدے جائیں گے