لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش

لاہور‘پشاور(آ ئی این پی ) لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش ہوئی‘خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور  سمیت دیگر  علاقوں میں  موسلا دھار بارش کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے،پشاور میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،  بی آر ٹی بس سروس معطل کردی گئی  جبکہ بو نیر  بارش کے بعد شدید سیلابی ریلے سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، پانی گھروں میں داخل ہو گیا،  انخلا کیلئے مساجد سے اعلانات بھی کیے گئے۔